ایس ایچ او گل رشید خان نے مینگورہ پولیس اسٹیشن کا چارج سنبھال لیا

ایس ایچ او گل رشید خان نے کہا ہے کہ معاشرہ کو جرائم سے پاک کرنا ہمارا مشن ہے، اس مقصد کیلئے عوام اور خصوصاً صحافی برادری پولیس کے ساتھ تعاون کریں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ایس ایچ او گل رشید خان نے کہا ہے کہ معاشرہ کو جرائم سے پاک کرنا ہمارا مشن ہے، اس مقصد کیلئے عوام اور خصوصاً صحافی برادری پولیس کے ساتھ تعاون کریں، ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او گل شید خان نے تھانہ مینگورہ کا چارج سنبھالنے کے بعد سوات پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے ساتھ کسی قم کی رعایت نہیں کی جائیگی بلکہ انہیں نشان عبرت بنایا جائے گا، شریف شہریوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون اور مدد کریں گے، جو بھی مسئلہ ہو تو ہمیں اگاہ کریں عوام کو مایوس نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور انداز میں اپریشن کیا جائیگا، ملزم چاہیے جتنے بھی بااثر کیوں نہ ہوقانون سے نہیں بچ سکتے، ہمارا مقصد عوام کو جرائم سے پاک اور پر امن معاشرہ دینا ہے اور اس ضمن میں ہمیں صحافیوں اور عوام کا تعاون درکار ہے کیونکہ باہم مل کر ہم اپنے نیک مقاصد اور عزائم میں کامیاب ہوں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More