اے ڈی آر کا قانون پاس کرنے سے مشکلات میں اضافہ ہوگا،سوات بار

گذشتہ روز ڈسٹرک باروم گلکدہ میں بارایسو سی سوات کا ہنگامی اجلاس صدر بار ایسو سی ایشن عنایت اللہ خان کی زیر صدارت منعقد ہوئی،اجلاس میں وکلاء برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) گذشتہ روز ڈسٹرک باروم گلکدہ میں بارایسو سی سوات کا ہنگامی اجلاس صدر بار ایسو سی ایشن عنایت اللہ خان کی زیر صدارت منعقد ہوئی،اجلاس میں وکلاء برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے صدر بار ایسو سی ایشن عنایت اللہ خان ایڈوکیٹ، ہائیکورٹ مینگورہ بینچ بار ایسو سی ایشن کے صدر شمیر علی میر خانخیل ایڈوکیٹ، جنر سیکرٹری سید جہانزیب ایڈوکیٹ، شمیر خان خان ایڈوکیٹ، افتاب عالم ایڈوکیٹاور دیگر نے کہا کہ سی پی سی ترمیمی ارڈیننس 2020میں بعض خامیاں موجود ہیں جو نہ صرف وکلاء کیلئے بلکہ عدالتوں اور سائلین پر مزید بوجھ ڈالیگا، اور اس طرح عدالتوں پر کام کا بوجھ مزید بڑھ جائیگا اور اس کے ساتھ ساتھ سائلین پر مالی بوجھ کا اضافہ ہوگا، انہوں نے کہاکہ حکومت اب اے ڈی آر کی شکل میں ایک نیاقانون پاس کرنا چاہتا ہے جس سے عوام کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا،اجلاس میں متفقہ طور ایک قرارداد منظور کرلی گئی کہ صوبائی حکومت کو قانون کے پاس کرنے سے پہلے وکلاء برادری، بارز اور بارکونسل کو اعتماد میں لینا چاہیئے اور کوئی بھی قانون منظور کرنے سے پہلے وکلاء برادری کے ساتھ مشورہ کرنا چاہیے،یاد رہے کہ گذشتہ روز اجلاس دوسری اضلاع بونیر، شانگلہ اور دیر کے وکلاء نے بھی شرکت کی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More