عمران خان کی ہر بات جھوٹی ثابت ہوئی، سیراج الحق

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سیراج الحق نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والوں نے عوام کو مہنگائی اور لاقانونیت میں ڈبو دیا ہے، عمران خان نے عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ تمام جھوٹے ثابت ہوئے، سوات کے گراسی گراونڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سیراج الحق نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والوں نے عوام کو مہنگائی اور لاقانونیت میں ڈبو دیا ہے، عمران خان نے عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ تمام جھوٹے ثابت ہوئے، سوات کے گراسی گراونڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی،بد امنی اور لا قانونیت سے افراتفری پھیلی ہوئی ہیں،عوام موجودہ حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں جبکہ عمران خان جھوٹ پہ جھوٹ بولے جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کا نظام لانے والے دکھائے کہاں ہے مدینہ کی ریاست؟کونسی فلاحی ریاست بنا ڈالی، انہوں نے کہا کہ دو سال سے زائد عرصہ حکومت کا گزر چکا ہے لیکن عوام کو ریلیف نہیں مل سکا اور نا ہی حکومت اپنے کئے گئے وعدے ایفا کرسکی،انہوں نے کہ ملک کی تمام مشکلات اور تمام مسائل کا حل نظام مصطفیٰ میں ہیں اور وہ نظام جماعت اسلامی کے جھنڈے تلے ہی نافذ ہوسکتا ہے،عوام جان چکی ہے کہ حقیقی معنوں میں اس ملک کو بحرانوں سے کون نکال سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More