مٹہ،مکان کی چھت گرنے سے بھائی بہن جاں بحق ہوگئے

مٹہ کے علاقہ بالاسور میں چھت گرنے سے بھائی بہن جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے بالاسور میں گھر کے باورچی خانے میں 8سالہ مصطفیٰ اور اس کی6سالہ بہن نسرین آگ سینک رہے تھے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مٹہ کے علاقہ بالاسور میں چھت گرنے سے بھائی بہن جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے بالاسور میں گھر کے باورچی خانے میں 8سالہ مصطفیٰ اور اس کی6سالہ بہن نسرین آگ سینک رہے تھے کہ اس دوران چھت گر گئی جس کے باعث وہ ملبے تلے دب گئے۔مقامی افراد نے بچوں کی لاشوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مکان میں باورچی خانے کی چھت کچی تھی اور حالیہ بارشوں کی وجہ سے خستہ حال ہو چکی تھی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...