مینگورہ،تیزرفتار ڈاٹسن نے کم عمر بچے کی جان لے لی

مینگورہ کے علاقہ شاہدرہ وتکے میں تیز رفتار ڈاٹس بچے پر چڑھ دوڑی،بچہ جاں بحق،ڈرائیور کو گرفتارکرلیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ شاہدرہ وتکے میں تیز رفتار ڈاٹس بچے پر چڑھ دوڑی،بچہ جاں بحق،ڈرائیور کو گرفتارکرلیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقہ وتکے میں تیز رفتار ڈاٹسن جسے ڈرائیور سمیع اللہ ولد عبدالرشیدسکنہ جہان آباد چارباغ چلا رہا تھا سڑک کنارے کم عمر بچے ارسلان ولد نعمت اللہ سکنہ راجہ آباد پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے ڈرائیور کر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More