قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے چار روزہ ورکشاپ

سوات کے وادی مالم جبہ میں سمسن گروپ کے تعاون سے پہلی بار جنگل،صحرا میں پھنسنے اوربرفیلی پہاڑوں کے بیچ ہو نے کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات کے دوران زندگی کو برقراررکھنے کے لئے چار روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکہ کے ماہرین چیڈ اور ایرانی نژادرضا نے ملک بھر سے آئے ہوئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات کے وادی مالم جبہ میں سمسن گروپ کے تعاون سے پہلی بار جنگل،صحرا میں پھنسنے اوربرفیلی پہاڑوں کے بیچ ہو نے کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات کے دوران زندگی کو برقراررکھنے کے لئے چار روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکہ کے ماہرین چیڈ اور ایرانی نژادرضا نے ملک بھر سے آئے ہوئے سو افراد کو تربیت دی،غیر ملکیوں نے اپنے تجربات سیاحوں اورمقامی لوگوں کے سامنے رکھ دئے،تربیت کے دوران لکڑیوں کی رگڑ سے آگ پیدا کرنا،مٹی کے برتن بنانا،خیمے لگانا اور پانی کا حصول سب کچھ بتلادیا،ماہرین نے موسم کی سختی سے نمٹنے،ہائیکنگ اوردشوارگزارسفرکو آسان کرنے کے طریقے بھی سکھائے۔ملک بھر سے آئے سیاحوں نے سروایویل ورکشاپ میں خوب دلچپسی لی اور اسے زندہ رہنے کے لئے مفید قراردیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غیر ملکی ماہرین مسٹر چید اور رضا نے کہاکہ پاکستان ایشیاء میں سب سے زیادہ ڈیزاسٹرملک ہے،زلزلہ اور قدرتی آفات کے دوران یہ سکیل سیکھنا بہت اہم ہے تاکہ ہر مرد،عورت اور بچہ ڈیزاسٹرایمرجنسی کے لئے تیار رہے۔واضح رہے کہ گرین ویلی ملم جبہ ریزارٹ میں ورکشاپ کا یہ سلسلہ تین دن تک جاری رہے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More