اسلام پور، مسجد کے اندر فائرنگ سے سابقہ پولیس انسپکٹر سمیت پولیس کانسٹیبل جاں بحق

سوات کے علاقہ اسلام پور میں مسجد کے اندر فائرنگ سے سابقہ پولیس اہلکار سمیت ایک پولیس کانسٹیبل جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوات کے علاقے اسلام پور میں مسجد کے اندر مرحوم گل داد شاہ کی فاتحہ خوانی کی جا رہی تھی کہ اس دوران چند افراد مسجد میں داخل ہوگئ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ اسلام پور میں مسجد کے اندر فائرنگ سے سابقہ پولیس اہلکار سمیت ایک پولیس کانسٹیبل جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوات کے علاقے اسلام پور میں مسجد کے اندر مرحوم گل داد شاہ کی فاتحہ خوانی کی جا رہی تھی، پرانی عداوت کی بناء پرگل داد شاہ کی فوتگی کے بعد اُن کی فاتحہ خوانی کے موقع پر فریقین کے مابین فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ریٹائرڈ انسپکٹر پولیس طاہر شاہ ولد گل زادہ عمر 61 سال اور نثار پولیس کانسٹیبل ولد طاہر شاہ عمر 30 سال موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ سکندر حیات ولدمومن خان اورعظیم شاہ ولد گل زر زخمی ہوئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو گرفتارکرلیااوراُن کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نثار کانسٹیبل نے کچھ عرصہ قبل اپنے داد ا کے بھائی کو تیز دھار آلہ سے قتل کیا تھا جس کے بعد جرگہ نے نثار کو علاقہ بدر کیا تھا وہ اپنے دادا کے جنازے اور فاتحہ خوانی میں شرکت کیلئے گاؤں آیا تھا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More