مالم جبہ میں نوجوانوں کیلئے سروائیول کیمپ میں ٹریننگ کا انعقاد

خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایڈونچر ٹورازم کے فروغ اور نوجوانوں میں بڑھتے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے مالم جبہ سوات میں نوجوانوں کیلئے سروائیول کیمپ میں ٹریننگ کا انعقاد کیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایڈونچر ٹورازم کے فروغ اور نوجوانوں میں بڑھتے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے مالم جبہ سوات میں نوجوانوں کیلئے سروائیول کیمپ میں ٹریننگ کا انعقاد کیا۔

دنیا کے مشہور ڈسکوری چینل،نیشنل جیوکرافک اور آکسیجن کے ماہرین کی زیر نگرانی پانچ روزہ کمیپ میں ملک بھر سے 75 مردو خواتین حصہ لے رہے ہیں۔ سروائیول کیمپ میں دنیا کے ماہر اور تربیت یافتہ اساتذہ (ٹرینرز)نوجوانوں کو سروائیول کیمپ سے متعلق تریننگ دے رہے ہیں۔

محکمہ سیاحت، کھیل، آثارقدیمہ،میوزیم و امورنوجوانان خیبرپختونخوا کے زیرانتظام کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی خیبرپختونخوا کے تعاون سے یکم دسمبر سے شروع ہونے والے 5 روزہ کیمپ میں ڈسکوری چینل پر مہارت کے جوہر دکھانے والے شیڈخیل(Chad Keel)، نیشنل جیوکرافیک چینل کے ریضا ایرک اللہ بخشی (Reza Eric Allah Bakhshi)، نیشنل اتھلیٹ ثمر خان اور آکسیجن چینل سے منسلک کوڈی شیئرووڈ(Kody Sheerwood) صوبے کے نوجوانوں کو سروائیول کیمپ میں ٹریننگ دے رہے ہیں۔

سوات کی وادی مالم جبہ میں کیمپ کے آغاز میں 5 مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن کو مختلف برفانی مقامات پر بھیجا گیا جہاں انہیں سروائیول کیمپ میں مشکل پیش آنے والے لمحات جن میں میں ضرروی اشیاء کا استعمال، واٹر فلٹریشن، شیلٹر کا قیام، مشکل جگہ پر ضرورت پڑھنے پر آگ لگانا، مشکل سے نکلنے کے طریقہ کار اور دیگر مہارت کے بارے میں ٹریننگ دی جارہی ہے۔

کیمپ میں شریک ٹرینرزڈسکوری چینل، نیشنل جیوگرافک اور آکسیجن جیسے مشہور چینلز پر تربیتی کورسسز کرواچکے ہیں۔کورسز کرانے کا مقصد ایڈونچر اور صوبے کے نوجوانوں کو اس جانب راغب کرنا ہے تاکہ نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں میں شریک ہوسکیں۔ کیمپ کا پہلا مرحلہ نئے نوجوانوں کیلئے رکھا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں پہلے سے تربیت یافتہ نوجوانوں کو ٹریننگ دی جائے گی جن کا کیمپ 6 دسمبر سے 12 دسمبر تک منعقد ہوگا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More