عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے گا،ڈی سی سوات

ڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ عوامی شکایات اور مسائل کے حل کے لئے اقدامات اُٹھا رہے ہیں،کھلی کچہریوں کا مقصد عوامی شکایات اور مسائل کا بروقت ازالہ کرنا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ عوامی شکایات اور مسائل کے حل کے لئے اقدامات اُٹھا رہے ہیں،کھلی کچہریوں کا مقصد عوامی شکایات اور مسائل کا بروقت ازالہ کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بریکوٹ میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کھلی کچہری میں تاجر برادری اور لوگوں نے اپنے مسائل بیان کئے جس پر ڈی سی سوات نے احکامات جاری کردئے کہ فوری طور پر مسائل کا حل نکالا جائے۔ڈی سی سوات نے خطاب میں کہا کہ عوامی شکایات پر نوٹس لیا جا رہا ہے اور مسائل کے حل کے لئے پائیدار حکمت عملی بنا ئی گئی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More