کالام، بجلی شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی، ہوٹل،ریسٹورنٹ اور سپر سٹور خاکستر

کالام میں آتشزدگی سے ایک ہوٹل،سپر سٹور اور ریسٹورنٹ جل کر خاکستر ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سوات کے علاقہ کالام میں سپر سٹور میں اچانک بجلی شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اُٹھی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کالام میں آتشزدگی سے ایک ہوٹل،سپر سٹور اور ریسٹورنٹ جل کر خاکستر ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سوات کے علاقہ کالام میں سپر سٹور میں اچانک بجلی شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی علی ہوٹل کی اوپری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق آگ پھیلتا ہوا قریبی لاروش ریسٹورنٹ جا پہنچا اور اُسے بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔جس کے باعث ہوٹل کی اوپری منزل،سپر سٹور اور رسیٹورنٹ جل کر خاکستر ہو گئے۔

مقامی لوگوں کے مطابق آگ لگتے ہی فائیر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی تھی مگر گاڑی تاخیر سے پہنچی جس کے بعد انہوں نےاپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی بھرپور کوشش کی مگر ناکام رہے۔ذرائع کا کہا ہے کہ آتشزدگی سے کروڑوں کا نقصان ہوا ہے جبکہ ہوٹل میں موجود سیاحوں اور دیگر لوگوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More