مانکیال، آتشزدگی سے 9کمروں پر مشتمل مکان خاکستر

بحرین کے علاقہ مانکیال میں آتشزدگی سے مکان جل کر خاکستر ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل بحرین کے علاقہ مانکیال میں مصری خان اور شاہ نواز کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے نو

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) بحرین کے علاقہ مانکیال میں آتشزدگی سے مکان جل کر خاکستر ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل بحرین کے علاقہ مانکیال میں مصری خان اور شاہ نواز کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے نو کمروں پر مشتمل گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی لوگوں نے امدادی کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا تاہم آگ لگنے کے باعث مکان مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More