موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ سے ڈیلرز اور خریدار پریشان

موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سےڈیلران اورخریدارپریشانی میں مبتلا ہوگئے۔کاروبارکا پہیہ رک گیا۔ان خیالات کا اظہارسوات موٹرسائیکل یونین کے سینئیرنائب صدر حسن خان نے کیا ہے۔

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سےڈیلران اورخریدارپریشانی میں مبتلا ہوگئے۔کاروبارکا پہیہ رک گیا۔ان خیالات کا اظہارسوات موٹرسائیکل یونین کے سینئیرنائب صدر حسن خان نے کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ محدودمدت میں کمپنیوں اورحکومت نے موٹرسائیکلوں کے نرخوں میں انتہائی اضافہ کردیاہے جس کے سبب نہ صرف گاہکوں کی قوت خریدجواب دے گئی ہے بلکہ ڈیلروں کا کاروبار بھی رک گیاہے۔انہوں نے کہاکہ موٹرسائیکل ڈیلررزق حلال کمارہے ہیں مگر نرخوں کے بڑھ جانے سے وہ شدید پریشانی کا شکار ہوچکے ہیں لہٰذہ حکومت اس سلسلے میں اقدامات اٹھاکر ان کی پریشانیاں دور کرے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More