جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات،چارٹر آف ڈیمانڈپیش کردیا گیا

خواتین، بچیوں اور بچوں کے ساتھ بد سلوکی و جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر الفلاح تنظیم اسلام پور (رجسٹرڈ) نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا، سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے صدر رحیم بہادر

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)خواتین، بچیوں اور بچوں کے ساتھ بد سلوکی و جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر الفلاح تنظیم اسلام پور (رجسٹرڈ) نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا، سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے صدر رحیم بہادر، جنرل سیکرٹری ضیاء الدین اور دیگر عہدیداروں نے کہا کہ جنسی ہراسمنٹ کے بڑھتے ہوئے واقعات تشویش کے باعث بن رہے ہیں، پورے ملک میں یہ مسلہ سنگین بنتا جارہا ہے، خواتین سمیت معصوم بچیوں اور بچوں کے ساتھ بد سلوکی اور جنسی زیادتی نے والدین اور معاشرے کے لوگوں کو خوف میں مبتلاء کردیا ہے لہٰذا حکومت وقت قانون کے مطابق ایسا کرنے والوں کو سخت سزائیں دیں یا قانون سازی کرکے خواتین،بچوں اور بچیوں کا تحفظ یقینی بنائیں، انہوں نے مطالبات و تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکول نصاب کے ذریعے روز مرہ زندگی کی بنیادی مہارتوں پر مبنی تعلیم دی جائے، اس کے ساتھ جنسی حساسیت پر مبنی تعلیمی نصاب متعارف کرانے کیلئے ٹھوس اقدامات اور تمام اداروں میں خواتین و لڑکیوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی اور اس پر عملدرآمد کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائے، انہوں نے کہا کہ جنسی زیادتی کے مرتکب افراد کو سخت سے سخت سزائیں دی جائے تاکہ روک تھام ہوسکے، لڑکیوں کو ثانوی تعلیم حاصل کرنے کا حق دینے کیلئے آرٹیکل 25Aپر حقیقی معنوں میں عمل درآمد کیا جائے، اس کے ساتھ قانون میں جنسی زیادتی کے شکار خواتین کیلئے مناسب اور آسان طریقہ کار وضع کیا جائے، حکومت پولیس افسران کو صنفی اور جنسی تشدد کی حساسیت پر آگاہی کو انکی تربیت کا حصہ بنائے اور متاثرہ خواتین کیلئے ڈسک بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے نمائندے بھی اس حوالے سے کردار ادا کریں تاکہ لوگوں میں شعور اور بیداری آجائے تکہ بچے اور بچیوں کو تحفظ مل سکے اس کے ساتھ زیادتی کے شکار خواتین یا بچوں پر الزامات لگانے کے بجائے ان کی داد رسی اور ایسا کرنے والوں کو سزائیں دی جائے خواتین کے تحفظ کے پناگاہوں اور دارالامان کی تعداد بڑھانے سمیت اس کی بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More