صدر کا دنیا کی ترقی میں مسلمانوں کیلئے اخلاقی اقدار اور علم کے امتزاج پر زور

اسلام آباد(ویب ڈیسک) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے دنیا کی ترقی میں مسلمانوں کیلئے اخلاقی اقدار اور علم کے امتزاج پر زور دیا ہے۔ آج (پیر) اسلام آباد میں گلوبل الفرابی فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل مسلمانوں کو دیکھ رہا ہے لیکن انہیں سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ لوگ تعلیم یافتہ اور صحت مند ہیں۔ صدر نے کہا کہ ہمیں الفرابی کے اصولوں کی پاسداری کرنی چاہیے جو آج کے دور سے انتہائی مطابقت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اخلاقیات کی متلاشی نہیں ہے لیکن مسلمانوں کو اخلاقیات اپنانی چاہئیں اور وہ اخلاقیات اور علم کی مضبوطی سے تبدیلی لاسکتے ہیں۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ کشمیر، فلسطین اور روہنگیا میں مسلمانوں کی حالت زار ناگفتہ بہ ہے۔ صدر نے کہا کہ مسلمانوں کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More