موجودہ ناکام حکومت کا خاتمہ جلد یقینی ہو جائے گا، عبید اللہ خان

عوامی نیشنل پارٹی تحصیل کے سابق جنرل سیکرٹری عبیداللہ خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے قوم کو مایوسی اور محرومی کے سواکچھ بھی نہیں دیا،عوام ہرطرف سے پریشانیوں اور مشکلات میں مبتلا نظرآرہے ہیں،لانگ مارچ ہوگا،پی ڈی ایم موجودہ ناکام ترین حکومت کے خاتمے پر ہی تکمیل تک پہنچے گی، عوامی نیشنل پارٹی نے کٹھن حالات میں عوام اورصوبے کیلئے جو کچھ کیا ہے وہ سب کے سامنے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی تحصیل کے سابق جنرل سیکرٹری عبیداللہ خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے قوم کو مایوسی اور محرومی کے سواکچھ بھی نہیں دیا،عوام ہرطرف سے پریشانیوں اور مشکلات میں مبتلا نظرآرہے ہیں،لانگ مارچ ہوگا،پی ڈی ایم موجودہ ناکام ترین حکومت کے خاتمے پر ہی تکمیل تک پہنچے گی، عوامی نیشنل پارٹی نے کٹھن حالات میں عوام اورصوبے کیلئے جو کچھ کیا ہے وہ سب کے سامنے ہیں اگرموجودہ حکومت مزید کئی سالوں تک اقتدارمیں رہی پھر بھی ترقیاتی کاموں میں اے این پی کا مقابلہ نہیں کرسکے گی،پی ڈی ایم قائدین تحریک کو آگے بڑھانے کیلئے وقتاََ فوقتاََ باہمی مشاورت سے فیصلے کرتے ہیں تاہم استعفوں کی نوبت نہیں ا ٓئے گی بلکہ حکومت اس سے قبل ہی ختم ہوگی،ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی تحصیل کے سابق جنرل سیکرٹری عبیداللہ خان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا ہے،انہوں نے کہاکہ ے این پی نے اپنے دور میں نامساعدحالات میں بڑی کامیابی کے ساتھ اقتدار چلا کر عوام کی حقیقی نمائندگی اور ترجمانی کا حق اداکیا،امن کے قیام کیلئے کوششیں،بحالی کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصبوں کوتکمیل تک پہنچانا،نئے سکولوں کے قیام سے لے کر پرانے سکولوں کو اپ گریڈ کرناسڑکوں،گلی چوں کی تعمیر سے لے کر متاثرین کی معاؤنت کرنے سمیت عوام کی فلاح کیلئے عملی اقدامات اٹھاناعوامی نیشنل پارٹی کے نمایاں کارنامے ہیں جو ایسی حالات میں تکمیل تک پہنچائے گئے جس وقت پورا صوبہ کشیدگی کی لپیٹ میں تھا، اس وقت بھی ملکی معیشت پختون قوم کے خون سے چل رہی ہے مگر مقا م افسوس ہے کہ اے این پی کے علاوہ کسی نے بھی اس قوم کے مسائل کے حل پر توجہ نہیں دی، آج یہ قوم مہنگائی،بے روزگاری سمیت دیگر سنگین مسائل اور مشکلات کی لپیٹ میں ہے اوردوسری جانب تبدیلی کا نعرہ لگانے والے ذاتی مفادات کے حصول اور چینی آٹامافیا کومضبوط سے مضبوط تر بنانے کیلئے ہر طرح کے اقدامات اٹھارہے ہیں،انہوں نے کہاکہ ناقص پالیسیوں کے سبب عوام کاموجودہ حکومت پر سے اعتماد اٹھ چکاہے جس کا زندہ ثبوت ان کی جانب سے مسلسل پی ڈی ایم کی حمایت کرنا ہے،حکومت نے غریب عوام کا توکیا متوسط طبقے کے گھروں کا چولہا بھی بجھا دیا ہے،لوگ حیران وپریشان ہیں،مسائل ومشکلات میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہورہاہے اوراس سنگین صورتحال سے چھٹکاراپانے کا واحد حل موجودہ حکومت کا خاتمہ ہے اوریہ کام پی ڈی ایم کرکے دکھائے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More