خصوصی افراد کی فلاح و بہبود ایک بڑا چیلنج ہے:صدر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود ایک بڑا چیلنج ہے اور معاشرے کے تمام طبقوں کو اس کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ آج (منگل) ذرائع ابلاغ کو لکھے گئے ایک خط میں صدر نے اس بات پر زور دیا کہ وہ خصوصی افراد کے حقوق اور مسائل سے متعلق آگاہی پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خصوصی افراد کو معاشی لحاظ سے خود مختار بنانے اور انہیں تعلیمی اداروں اور ملازمتوں تک رسائی دینے کیلئے اقدامات کررہی ہیں۔ چھاتی کے سرطان اور کورونا وائرس کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کے کردار کو سراہتے ہوئے صدر نے اعتماد ظاہر کیا کہ ذرائع ابلاغ خصوصی افراد کے حقوق کے فروغ کیلئے ایک بار پھر تعاون کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More