برطانیہ ہاؤس آف لارڈز کے رکن منتخب ہونے پرواجد خان گجر کو سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ کی مبارکباد

پاکستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے کمشنر سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے واجد خان گجر کو برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے تاحیات رکن بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے اِسے ایک احسن اقدام قرار دیا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پاکستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے کمشنر سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے واجد خان گجر کو برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے تاحیات رکن بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے اِسے ایک احسن اقدام قرار دیا ہے اور اُمید ظاہر کی ہے کہ جس طرح واجد خان گجر نے پہلے اپنے علاقے اور قوم کی خدمت کی اُسی طرح وہ مزید جذبہ کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گے۔ سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ واجد خان گجر یورپین پارلیمنٹ کے سابقہ ممبر بھی رہے ہیں اور برنلے سٹی کے مئیر کے حیثیت سے بھی فرائض انجام دئے ہیں  جبکہ اپنی ناقابل فراموش خدمات کی وجہ سے انہیں گزشتہ برس پاکستان کے اعلیٰ سول اعزاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ سردار وقار نے امید ظاہر کی ہے کہ واجد خان گجر مزید اپنے صلاحتیں بروئے کار لاکر عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More