منشیات فروش “تیرے نام” گرفتار ، تین کلو سے زائد چرس برآمد

سوات پولیس نے تین کلو سے زائد چرس بر آمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دیسی شراب و اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈی پی او سوات قاسم علی خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس نے تین کلو سے زائد چرس بر آمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دیسی شراب و اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈی پی او سوات قاسم علی خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہے ۔ایس ایچ او تھانہ مینگورہ گل شید خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش جان فیرو عرف تیرے نام ساکن شاہد آباد فضاگٹ کو گرفتار کرکے ایک ہزار اَسی گرام چرس، نعیم خان سکنہ خواجہ کو گرفتار کرکےدولیٹر دیسی شراب،ایک عدد پستول بمعہ کارتوس،نوید علی سکنہ پانڑ کے قبضے سے ایک ہزار نو سو پچاسی گرام چرس برآمد کرلی۔ایس ایچ او تھانہ سیدو شریف رفیع اللہ خان نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سرفرازسکنہ امانکوٹ کو گرفتار کرکے چار سو چھبیس گرام چرس برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More