موسم سرما میں پہلی بار کالام اور مالم جبہ کے ہوٹل فل ہوگئے

سوات میں موسم سرما میں پہلی بار کالام اور مالم جبہ کے ہوٹلز فل ہوگئے۔ ہوٹلوں کے باہر ہاوس فل کے بینرز اویزاں کردئے گئے۔ ذرائع کے مطابق جمعہ،ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کے پیش نظر ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لئے سوات پہنچ گئے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں موسم سرما میں پہلی بار کالام اور مالم جبہ کے ہوٹلز فل ہوگئے۔ ہوٹلوں کے باہر ہاوس فل کے بینرز اویزاں کردئے گئے۔ ذرائع کے مطابق جمعہ،ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کے پیش نظر ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لئے سوات پہنچ گئے ہیں۔سیاحوں کی کثیر تعداد میں آمد کے نتیجے میں کالام اور مالم جبہ کے تمام ہوٹلوں میں کمرے ملنا مشکل ہوگیا ہے جبکہ بعض ہوٹلوں میں ہاوس فل کے بینرز اویزاں کردئے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کے روز ہوٹلوں میں بکنگ نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More