وزیراعظم آج چکوال میں پہلی یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے

چکوال (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان آج چکوال کا دورہ کریں گے جہاں وہ دیگر منصوبوں کے ساتھ پہلی یونیورسٹی کا افتتاح بھی کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان دورہ چکوال میں15 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس ضمن میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وعدے اور منشور کے مطابق پنجاب کےاضلاع میں ترقیاتی منصوبے شروع کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیراعظم آج چکوال میں 500 بستروں کے اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے شوبازوں کے برعکس وزیراعلیٰ عثمان بزدار حقیقی عوامی خدمت پریقین رکھتے ہیں، کسی مخصوص شہر نہیں، پنجاب بھر میں مساوی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More