سوات میں کٹ گاڑیوں کے مقدمات درج کرلئے گئے

سوا ت پولیس نے 8کٹ گاڑیوں کے خلاف مقدمات درج کردیئے، 92گاڑیوں کی ویریفیکیشن خصوصی ٹیم کے حوالے، کٹ گاڑیوں کو سکریپ کردیا جائیگا، کٹ گاڑیوں کے لئے سوات میں کوئی جگہ نہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوا ت پولیس نے 8کٹ گاڑیوں کے خلاف مقدمات درج کردیئے، 92گاڑیوں کی ویریفیکیشن خصوصی ٹیم کے حوالے، کٹ گاڑیوں کو سکریپ کردیا جائیگا، کٹ گاڑیوں کے لئے سوات میں کوئی جگہ نہیں،ڈی پی او قاسم علی خان سوات، سوات پولیس نے کٹ اینڈ ویلڈ گاڑیوں کے خلاف آپریشن میں مخلتف پولیس سٹیشنوں میں 100گاڑیاں پکڑی گئی، جس میں 8گاڑیوں کے چیسس اور انجن نمبر کٹ ہونے پر ان کے خلا ف مقدما ت درج کرکے انکو بحق سرکار ضبط کرلیا گیا جبکہ پکڑی گئی92گاڑیوں کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی، جسکا باقاعدہ معائنہ کرنے کے بعد انکے خلاف حکمت علی وضع کی جائیگی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات قاسم علی خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں ٹریفک نظام کے وجہ سے مقامی لوگوں اور سیاحوں کو مشکل کا سامنا ہے جس کے لئے خصوصی پلان پر کام جاری ہے اور شہر میں ٹریفک نظام کے جامع پلان کے لئے ایس پی وارڈن شاہ حسن خان کو خصوصی ہدایات جاری کئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ کٹ گاڑیوں کے حوالے سے جامع پلان تیار کیا جارہا ہے اور کٹ ایند ویلڈ گاڑیوں کو اسکریپ کیا جارہا ہے تاکہ شہر سے ٹریفک لوڈ کو کم کیا جاسکیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More