سردار وقار شہزاد کا پریس کلب کی کابینہ کو مبارکباد

پاکستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے کمشنر سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے سوات پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوات کے مسائل کو اجاگر کرنے میں بہتر کردار ادا کرنا صحافیوں کی ذمہ داری ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) پاکستان بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے کمشنر سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے سوات پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوات کے مسائل کو اجاگر کرنے میں بہتر کردار ادا کرنا صحافیوں کی ذمہ داری ہے اور نئی کابینہ سے کافی توقعات وابستہ ہے۔ سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ نے سابق ایم اے مولانا عرفان اللہ کے ہمراہ سوات پریس کلب کا دورہ کیا اور نئی کابینہ کو مبارکباد دی جبکہ پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر پریس کلب کے چیف ارگنائزر غلام فاروق،چیئر مین محبوب علی،سابق چیئرمین شہزاد عالم،غفور خان عادل اور دیگر بھی موجودتھے۔انہوں نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کی اور کہا کہ سوات کے صحافیوں نے امن کی خاطر لازوال قربانیاں دی ہیں جبکہ علاقے کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ صحافیوں کے ذمے جو خدمات ہے انہیں وہ بخوبی نبھائیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More