سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوی ایشن کے انتخابات، ایک گروپ کی صدارت شہزاد عالم اور دوسرے کی سعیدالرحمان کے سپرد

سوات میں دو دو الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشنز کے انتخابات مکمل ہوگئے۔ایک گروپ کے صدر شہزاد عالم جبکہ دوسرے گروپ کے سعیدالرحمان صدر منتخب ہوگئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں دو دو الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشنز کے انتخابات مکمل ہوگئے۔ایک گروپ کے صدر شہزاد عالم جبکہ دوسرے گروپ کے سعیدالرحمان صدر منتخب ہوگئے۔سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کا تیسرا سالانہ اجلاس زیر صدارت سوات پریس کلب نیازاحمدخان منعقد ہوا۔ اجلاس میں سوات الیکٹرانک ایسوسی ایشن کے چوبیس سے زائد ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی فیاض ظفر نے کہاکہ سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن جوکہ سال 2017میں قائم ہواتھا اور اس کی پہلی کابینہ سے حلف برداری وزیراعلی خیبر پختون خوا محمود خان نے لی تھی اس وقت سے الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کی واحد اور حقیقی تنظیم ہے، اجلاس میں ایگزیکٹیو کونسل کے ممبرسیدشہاب الدین نے نئے کابینہ کے لئے ناموں کا اعلان کردیاجس کو تمام ارکان نے متفقہ طورپر منظور کرلیانے کابینہ الیکشن کمیٹی کے مطابق سعید الرحمان (خیبر نیوز) صدر، شوکت علی(پی ٹی وی) نائب صدر، شہزاد نوید(جی این این) جنرل سیکرٹری)،انور انجم(آج نیوز) ڈپٹی جنرل سیکرٹری، فضل خالق(ریڈیو پختون خواہ، نوائے وقت) جائینٹ سیکرٹری)،محمد خالق ساگر(کیپٹل نیوز) فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ ایگزیکٹیو باڈی کے لئے شرین زادہ(ہم نیوز)، نیاز احمد خان(مشرق ٹی وی، مثال ریڈیو)، سید شہاب الدین(سما ٹی وی، روزنامہ جنگ)،فیاض ظفر(وائس اف امریکہ،روزنامہ مشرق)اور سلیم اطہر(دنیا نیوز) ممبران منتخب ہوگئے۔ اس موقع کارکن صحافیوں کے فلاح و بہبود اورتربیت کے لئے نئے عظم کا اظہار کرلیاگیا، نومنتخب کابینہ کو تمام ارکان نے مبارکبا د دی۔اسی طرح سوات پریس کلب میں بھی الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشنز کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے لئے کابینہ کا اعلان بھی کردیا گیا۔اے آر وائی نیوز کے بیوروچیف شہزاد عالم سوات الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے صدر، نیو ٹی وی کے ہارون سیراج سینئر نائب صدر، جیونیوز کے محمد زیبر نائب صدر، ایکسپریس نیوز کے شیراز خان جنرل سیکرٹری،ڈان نیوز کے مراد علی ڈپٹی جنرل سیکرٹری،اے ٹی وی کے شاہ اسد علی جائنٹ سیکرٹری اور ایف ایم پاور 99 کے ناصر عالم فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے، اس طرح ایگزیکٹیو کونسل کے لئے سینئر صحافی اور جیونیوز کے بیورو چیف محبوب علی، اے ٹی وی کے غفور خان عادل،پی ٹی وی کے فقیر گل لالا،خیبر پختونخوا ریڈیو (سوات ریڈیو)کے عصمت علی اخون، سیون نیوز کے محمد حیات چمن اور اب تک ٹی وی و ریڈیو پاکستان کے خورشید عمران منتخب ہوگئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More