سوات کے صحافیوں میں اختلافات،گروپ بندی زور پکڑ گئی، تین ایسوسی ایشنز اور تین صدر

سوات کے صحافیوں میں اختلافات میں شدت آگئی، الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشنز کے تیسرے گروپ نے بھی کابینہ کا اعلان کردیا،رفیع اللہ خان صدر منتخب کرلئے گئے۔ سوات میں گزشتہ کئی دنوں سے سوات کے صحافیوں میں جاری اختلافات میں شدت آگئی ہے اور اپنے حقوق کے لئے گروپ بندی زور پکڑ رہی ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات  کے صحافیوں میں اختلافات میں شدت آگئی، الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشنز کے تیسرے گروپ نے بھی کابینہ کا اعلان کردیا،رفیع اللہ خان صدر منتخب کرلئے گئے۔ سوات میں گزشتہ کئی دنوں سے سوات کے صحافیوں میں جاری اختلافات میں شدت آگئی ہے اور اپنے حقوق کے لئے گروپ بندی زور پکڑ رہی ہے ۔ سوات میں پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کی کابینہ کے اعلان کے بعد الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی کابینہ کا اعلان بھی کردیا گیا جس کے لئے سعید الرحمان کو صدر منتخب کیا گیا جس کے بعد پریس کلب کی جانب سے بھی الیکٹرانکس میڈیا ایسوسی ایشن کے قیام اور کابینہ کا اعلان کردیا گیا جس کے لئے صحافی شہزاد عالم کو صدر چُن لیا گیا۔ گزشتہ روز ہی ان دو گروپوں سے باہر صحافیوں نے بھی الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے قیام اور نئی کابینہ کا اعلان کردیا جس کے لئے صحافی رفیع اللہ خان کو صدر منتخب کیا گیا۔

سوات کے صحافیوں میں اختلافات کی وجہ سے گروپ بندی زور پکڑ رہی ہے اور صحافی اپنے حمایتی افراد کو اکھٹا کرکے ایسوسی ایشنز کا قیام عمل میں لا رہے ہیں جس کے باعث سوات کے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More