سیاحوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کریں گے، کرنل معراج

کرنل معراج لون نے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک نظام کے لئے جامع منصوبہ بندی کررہے ہیں، سیاحوں کو ہر ممکن تحفظ اوراقدامات اُٹھائے جارہے ہیں،عوام اپنے اردگرد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد پر نظر رکھیں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) کرنل معراج لون نے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک نظام کے لئے جامع منصوبہ بندی کررہے ہیں، سیاحوں کو ہر ممکن تحفظ اوراقدامات اُٹھائے جارہے ہیں،عوام اپنے اردگرد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد پر نظر رکھیں، گذشتہ روز سرکٹ ہاؤس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں ٹریفک مسائل میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے جس کے وجہ سے مقامی لوگوں سمیت سیاحوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس وجہ سے ٹریفک مسائل کو حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہے ہیں اور انتظامیہ سے مل کر اسکے لئے جامع پلان بنا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سوات میں امن کی بحالی کے بعد لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جسکی تحفظ اولین ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ سیاح بغیر کسی خوف و خطر کے سوت کا رخ کریں، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد حالات پر نظر رکھیں اور جرئم پیشہ یا مشکوک افراد کی اطلاع قریبی پولیس سٹیشن یا آرمی کیمپ کو دیں، تاکہ قربانیوں سے قائم امن کو برقرار رکھا جائیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More