ویلج کونسل دنگرام دور جدید میں بھی سوئی گیس سے محروم

مینگورہ(زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے نواحی علاقہ اور تحصیل بابوزئی کے ویلج کونسل دنگرام دور جد ید میں سوئی گیس کے سہولت سے محروم ہے۔ علاقہ عوام کے مطابق اثررسوخ رکھنے والوں کیلئے گیس مہیہ کیا گیا ہے مگر غریب عوام اس نعمت سے محروم ہیں۔ سابق ادوار میں سیاسی بنیادو پر کوکاری گاوں میں سوئی گیس کے سہولت فراہم کردی گئی جو مینگورہ شہر سے آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جبکہ ویلج کونسل دنگرام اور مینگورہ شہر کا فاصلہ چار کلومیٹر ہے مگر سوئی گیس کی نعمت سے محروم ہے۔ علاقے کے لوگوں کے مطابق گزشتہ ایک دہائی سے چھ سے سات دفعہ سوئی گیس کے داخلے کروائے گئے مگر ان داخلوں کو ہر بار ختم کردیا جاتا ہے جو علاقے کے عوام کے ساتھ سراسر ذیادتی ہے۔ علاقے کے لوگوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ویلج کونسل دنگرام کے عوام کو سو ئی گیس کی سہولت فراہم کریں ورنہ احتجاج پر اترآینگے جس کی ذمہ دار موجودہ حکومت اور سوئی گیس حکام  ہوگے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More