سیدو شریف اسپتال میں کورونا مریض اور عام مریض ایک وارڈ میں زیر علاج

گڈ گورننس ضلع سوات کے سیکرٹری سیف اللہ خان کا عوامی شکایات پرسیدو شریف میڈکل بی وارڈکا اچانک دورہ، کورونا مثبت مریض اور عام مریض کو ایک وارڈ میں رکھنے پر شدید برہمی کا اظہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)گڈ گورننس ضلع سوات کے سیکرٹری سیف اللہ خان کا عوامی شکایات پرسیدو شریف میڈکل بی وارڈکا اچانک دورہ، کورونا مثبت مریض اور عام مریض کو ایک وارڈ میں رکھنے پر شدید برہمی کا اظہار، ہسپتال انتظامیہ سے فوری طور پر کورونا مریضوں کیلئے حکومت کی واضح ہدایات کے مطابق الگ وارڈ کا مطالبہ کردیا۔ ڈی ایم ایس کا کورونا مریضوں کیلئے الگ وارڈ اور اسٹاف نہ رکھنے کی ضد، حکومت کی جانب سے فنڈ فراہم نہ کرنے کا جواز پیش کرتے ہوئے ساری ذمہ داری حکومت پر ڈال دی، گزشتہ رات سیکرٹری گڈ گورننس سوات سیف اللہ خان نے عوامی شکایات پر سیدو ٹیچنگ ہسپتال کے بی وارڈ کا اچانک دورہ کیا جہاں پر انہوں نے کورونا اور عام مریضوں کو ایک وارڈ میں رکھنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد خان سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر کورونا کے مریضوں کو الگ وارڈ میں شفٹ کریں تاکہ کورونا وباء کے پھیلاؤ کی روک تھام ہو سکے اور دوسرے مریض کورونا جیسے جان لیوا مرض سے بچ سکے، جس پر سیدو شریف ہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد خان نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے بنائے ہوئے ایس او پیز اور ماسک استعمال کرنا فضول بات ہے جس کا کورونا وائرس قابو پانے سے کوئی تعلق نہیں ہے ماسک صرف دھول اور گردغبارکیلئے بہتر ہے سیدو شریف ہسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے ہمارے ساتھ الگ ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف اور فنڈزموجود نہیں،لوگوں اور مریضوں کو اس طرح ساتھ رہنا ہوگا۔سیف اللہ خان نے جواب میں ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد خان سے کہا کہ اس غیر اخلاقی گفتگو اور عوام اور ڈاکٹروں اور سٹاف کے صحت سے کھیلنے کے محکمانہ جواب طلبی ہوگی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More