ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے،کمشنر ملاکنڈ

کمشنرملاکنڈڈویژن سید ظہیرالاسلام نے کہا ہے کہ ملاکنڈڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، حکومت تعمیروترقی پرتوجہ دینے کے لئے عوامی مسائل کی حل پر توجہ مرکوز کررکھی ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)کمشنرملاکنڈڈویژن سید ظہیرالاسلام نے کہا ہے کہ ملاکنڈڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، حکومت تعمیروترقی پرتوجہ دینے کے لئے عوامی مسائل کی حل پر توجہ مرکوز کررکھی ہے، لوگو ں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائی جارہی ہے، سوات کے صحافیوں نے دھرتی اورقیام امن کے لئے جوقربانیاں دی ہیں ان قربانیوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھاجارہاہے۔ سوات پریس کلب، سوات یونین آف جرنلسٹس اورالیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ وہ حسب سابق علاقے کے بہترمفاد ات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے فرائض بطریق احسن سرانجام دیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر واقع سیدوشریف میں سوات پریس کلب، سوات یونین آف جرنلسٹ اور سوات الیکٹرانکس میڈیا ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں پرمشتمل صحافیوں کے ایک نمائندہ وفد سے باتیں کرتے ہوئے کیا، وفد میں سوات پریس کلب کے چیئرمین محبوب علی، وائس چیئرمین غفورخان عادل، چیف ارگنائزر، غلام فاروق، یونین آف جرنلسٹس کے صدر فضل رحیم خان، الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر شہزادعالم، شیراز خان، حضرت علی باچہ، سبحان اللہ شامل تھے، اس موقع پر کمشنرملاکنڈڈویژن نے سوات پریس کلب، سوات یونین آف جرنلسٹس اورسوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے قیام امن اور علاقے کے تعمیروترقی میں ان صحافیوں کی کردار پر کوسراہا۔ انہوں نے کہا کہ سوات کے صحافیوں نے علاقے کے مفادات کو مدنظررکھتے ہوئے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیاہے انہوں نے توقع ظاہرکی کہ وہ آئدہ بھی اپنے فرائض بطریق احسن سرانجام دیں گے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملاکنڈڈویژن کے تعمیروترقی اورلوگوں کی خوشحالی کیلئے خطیر فنڈ مختص کی ہے اور صوبائی حکومت کی واضح احکامات کے پیش نظر ملاکنڈڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں معیارکا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ ان منصوبوں کی بروقت مکمل کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی گئی ہے اور ترقیاتی منصوبوں کی معیار پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔ حکومت عوام کی فلاح وبہبود پرخصوصی توجہ دے رہی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More