الیکٹرانک میڈیا نے سوات کی سیاحت کو پروان چڑھانے اور قیام امن کے لئے نمایاں کرداراداکیا ہے،ڈی آئی جی

ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان نے کہاہے کہ سوات ایک سیاحتی زون ہے اور قیام امن کے بعد سوات میں لاکھوں سیاحوں کی آمد اس بات کا واضح ثبوت ہے،پولیس نے عوام اور میڈیا کے ساتھ مل کر امن عامہ کو مضبوط بنادیا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان نے کہاہے کہ سوات ایک سیاحتی زون ہے اور قیام امن کے بعد سوات میں لاکھوں سیاحوں کی آمد اس بات کا واضح ثبوت ہے،پولیس نے عوام اور میڈیا کے ساتھ مل کر امن عامہ کو مضبوط بنادیا ہے،الیکٹرانک میڈیا نے سوات کی سیاحت کو پروان چڑھانے اور قیام امن کے لئے نمایاں کرداراداکیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سیدوشریف میں سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،وفد میں سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر سعیدالرحمن،جنرل سیکرٹری شہزادنوید کے علاوہ سینئر صحافیوں شیر ین زادہ،نیاز احمد خان،فضل خالق خان،محمد خالق ساگر شامل تھے۔ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان نے کہاکہ سوات سیاحوں کی جنت ہے اور سڑکوں کی تعمیر اور سہولیات کے بعد اب ملک بھر سے نہ صرف گرمیوں بلکہ سردیوں میں برف دیکھنے لاکھوں سیاح آرہے ہیں جن کی سہولت کے لئے تفریحی مقامات پر ٹورزم پولیس کے ساتھ ساتھ ٹریفک اور آپریشنل پولیس کے اہلکار بھی تعینات کردئے گئے ہیں انہوں نے امن اور سیاحت کے فروغ کے حوالے سے سوات کے صحافیوں کے کردارکو بھی سراہا اور کہاکہ عوام اور میڈیا کے تعاون سے سوات میں نہ صرف جرائم کی بیخ کنی ہوسکتی ہے بلکہ سیاحت بھی پروان چڑھ سکتی ہے انہوں نے اس موقع پر سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ سوات کے صحافی مستقبل میں بھی علاقے کی تعمیر وترقی میں مثبت کرداراداکرتے رہیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More