بھکاری خاتون کی ایوب پل کانجو سے چھلانگ لگانے کی کوشش،پولیس نے ناکام بنادی

ایوب برج کانجو سے خاتون کی چھلانگ لگانے کی کوشش پولیس نوجوان نے ناکام بنا دی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ایوب برج کانجو سے خاتون کی چھلانگ لگانے کی کوشش پولیس نوجوان نے ناکام بنا دی۔
ایس ایچ او کانجو اخترایوب کے مطابق سوات میں رہائش پذیر بلوچستان سے تعلق رکھنے والی بھکاری خاتون مسماۃ نسرین کانجو رابطہ پل پر کھڑے ہوکر دریائے سوات میں چھلانگ لگانے کی کوشش کر رہی تھی کہ موقع پر موجود پولیس اہلکارنے خاتون کی خودکشی کی یہ کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس کے مطابق خاتون نے ابتدائی بیان میں کہاکہ ان کے دو بیٹے نشے کے عادی ہوگئے ہیں اور شدید مشکلات کا شکار ہے اسی لئے اُس نے انتہائی قدم اُٹھایا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More