مینگورہ میں 21 سالہ نوجوان پر فائرنگ،زخمی حالت میں اسپتال منتقل

ینگورہ کے علاقہ علی آباد میں 21سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا،پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ علی آباد میں 21سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا،پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق مینگورہ شہر کے علی آباد رنگ محلہ میں گزشتہ رات گیارہ بجے کے قریب اکیس سالہ فیصل ولد سلیم کو دو ملزمان حضرت گل اور ہارون نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا ہے۔ زخمی فیصل کی مدعیت میں درج رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیصل رات کو گھر جا رہا تھا کہ دونوں ملزمان اس کا پیچھا کررہے تھے اور اچانک پستول سے اُس پر فائرنگ کردی جس کے باعث اس کے پاوں میں تین گولیاں لگی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ زخمی فیصل اسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل ملزمان اور زخمی فیصل کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تھی ۔ پولیس نے دفعہ324کے تحت ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More