امریکہ میں مقیم کوزہ بانڈئی کے رہائشی کو ڈاکو نے قتل کردیا

کوزہ بانڈئی کے رہائشی کو امریکہ میں ڈاکو نے چاقو کے وار سے قتل کردیا۔ لاش آبائی علاقہ پہنچا کر سپرد خاک کردی گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کوزہ بانڈئی کے رہائشی کو امریکہ میں ڈاکو نے چاقو کے وار سے قتل کردیا۔ لاش آبائی علاقہ پہنچا کر سپرد خاک کردی گئی۔ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈئی کا رہائشی شیر بہادر خان گزشتہ پچیس سالوں سے امریکہ میں مقیم تھا ۔گزشتہ روز وہ اپنی چکن شاپ میں مقیم تھا کہ ایک ڈاکو دکان میں داخل ہوا اور اُن سے رقم طلب کی۔مزاحمت کرنے پر ڈاکو نے شیر بہادر خان کو چاقو کے پے درپے وار سے قتل کردیا۔ شیر بہادر خان کی لاش آبائی علاقہ پہنچا دی گئی اور آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردئے گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More