دودھ کی دکانوں پر چھاپے ،سیکڑوں لیٹر دودھ ضائع کردیا گیا

صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق ڈی جی کے پی فوڈ اتھارٹی کے احکامات پر فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم کی لائیوسٹاک اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )صوبائی حکومت کی ہدایات کے مطابق ڈی جی کے پی فوڈ اتھارٹی کے احکامات پر فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم کی لائیوسٹاک اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ دودھ میں ملاوٹ  کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی۔ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں دودھ سے وابستہ دکانوں میں موقع پرجدید لیبارٹری سے چیکنگ کی گئی۔ملاوٹ پانے پر سینکڑوں لیٹر دودھ کو موقع پر ضائع کیا گیا اور ایک دکان کو مضر صحت دودھ بیچنے پر سیل کیا گیا۔کاروائی میں فوڈ اتھارٹی،لائیوسٹاک اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے ضلع افیسران نے حصہ لیا۔ڈپٹی ڈائیریکٹر فوڈ اتھارٹی محد اسد قاسم کےاعلامیہ کے مطابق ضلع سوات میں ملاوٹ مافیا کے لیے کوئی جگہ نہیں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر جدید لیبارٹری کے ساتھ کاروائیاں جاری رہے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More