لنڈیکس میں بجلی کے لٹکتے ہوئے تار، خطرے کا باعث

ینگورہ کے محلہ لنڈیکس میں بجلی کے لٹکے ہوئے تار مکینوں کے لئے خطرہ بن گئے، کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعے کا سبب بن سکتے ہیں جبکہ محکمہ کے اہلکاروں نے ان تاروں کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ کے محلہ لنڈیکس میں بجلی کے لٹکے ہوئے تار مکینوں کے لئے خطرہ بن گئے، کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعے کا سبب بن سکتے ہیں جبکہ محکمہ کے اہلکاروں نے ان تاروں کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا ہے۔ ذرائع کے طابق مینگورہ کے محلہ لنڈیکس میں ایک گلی کے اندر بجلی کے تار لٹکے ہوئے ہیں اور وہاں سے گزرنے والوں کے سروں کے ساتھ ٹکرا رہے ہیں جو کسی بھی وقت نوخوشگوار واقعے کا سبب بن سکتے ہیں۔ اسی راستے پر محکمہ واپڈا ے اہلکار ہر روز گزرتے ہیں لیکن ان تاروں کو نظر انداز کردیا ہے۔ مقامی افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے ان تاروں کو فوری  طورپر اُٹھایا جائے تاکہ خطرات ختم ہو سکیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...