کالام سنو کبڈی ٹورنامنٹ اختتام پذیر،مٹلتان شاہین فاتح قرار

ڈسٹرکٹ یوتھ کے زیر اہتمام سوات کالام یوتھ سنو کبڈی چیمپئن شپ اپنی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوگیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ یوتھ کے زیر اہتمام سوات کالام یوتھ سنو کبڈی چیمپئن شپ اپنی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوگیا, مٹلتان شاہین پشمال مارخور کو شکست دیکر سال 2021کی فاتح قرار پائی۔
, وزیراعلی خیبر پختونخوا کے فوکل پرسن رکن صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی،ضلعی یوتھ آفیسر ارشاد اللہ خان اور ڈاکٹر شاہ خان نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات, ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے ایم پی اے میاں شرافت علی اور ڈسٹرکٹ یوتھ افسر ارشاد اللہ خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت سیاحت کی فروغ کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے علاقے میں ونٹر ٹوارزم بھی فروغ ہورہا ہے انہوں نے کہا کالام کے مقامی کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ان کو بہتر سے بہتر سہولیات پہنچانا ہوگا انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی خیبر پختونخوا حکومت کی تعاون سے سوات اور دیگر سیاحتی علاقوں میں ونٹر ٹوارزم کو فروغ دینے کے لئے مختلف تقاریب اور مقابلے منعقد ہونگے اس موقع پر ٹورنامنٹ ارگنائزرعزیز کالامی اور سوات یوتھ ڈسٹرکٹ افیسر ارشاداللہ خان نے کہا کہ دو دن سنو کبڈی ٹورنمنٹ کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا تھا اور سیاح سوات کالام کا رخ کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More