ائیر چیف مارشل ریٹائیرڈ سہیل امان کا پاکستان بوائے سکاوٹس کے مرکزی دفتر کا دورہ

اکستان بوائے سکاوٹس کے کمشنر سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ کی دعوت پر ائیر چیف مارشل ریٹائیرڈ سہیل امان نے پاکستان بوائے سکاوٹس کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)پاکستان بوائے سکاوٹس کے کمشنر سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ کی دعوت پر ائیر چیف مارشل ریٹائیرڈ سہیل امان نے پاکستان بوائے سکاوٹس کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈاکٹر شگفتہ جبین، ونگ کمانڈر خورشید اور بریگیڈئیر عبد الرحمن بلال بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر پاکستان بوائے سکاوٹس سردار وقار شہزاد ایڈوکیٹ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالحئی شیخ ڈاریکٹر یوتھ پروگرام اور ڈاکٹر مبشر مشتاق پی ایس آئی بی ایس اے نے مہمانوں کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔اس موقع پر سردار وقار شہزاد نیمہمانوں کو خصوصی شیلڈ بھی پیش کئے جبکہ پاکستان بوائے سکاوٹس کے مرکزی دفتر میں ائیر چیف مارشل (ر)سہیل امان نیپودہ لگا کر شجر کاری بھی کی گئی۔اس موقع پر توصیف صدیق نے سکاوٹس کی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر سکاوٹس کے محمد بن فیصل نے انہیں سلامی دی اور ویلکم بھی کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More