ملاکنڈ ڈویژن میں پولیس کا کریک ڈاون،بھاری اسلحہ و منشیات برآمد

ملاکنڈ ڈویژن میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کردیا، ڈویژن بھر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے بڑے مقدار میں اسلحہ، منشیات بر آمد کرکے ملزمان کو گرفتار کردیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ملاکنڈ ڈویژن میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کردیا، ڈویژن بھر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے بڑے مقدار میں اسلحہ، منشیات بر آمد کرکے ملزمان کو گرفتار کردیا گیا، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان نے اس حوالے سے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کو منشیات سے پاک کرنا ہمارا عزم ہے، پولیس فورس منشیات کے خاتمے میں کردار ادا کررہی ہے عوام کو بھی اس سلسلے میں پولیس فورس سے تعاؤن کرنی ہوگی تاکہ منشیات جیسی لعنت سے معاشرہ پاک ہو، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد سید وزیر خان کی خصوصی ہدایت پر ملاکنڈڈویژن پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 80مفروران، 675مشتبہ گان،16 کلاشنکوف، 7 رائفل،221 پستول، شارٹ گن 54،،2762کارتوس، 51 جارجر،10 خنجر،151سلیپر،220 سیفٹی فیوز، 95.319کلوگرام چرس، 6.434کلوگرام ہیروئن جبکہ 386لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ہونے والے ملزمان کے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان نے کہا کہ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرکے پولیس کو اطلاع دیں جس پر بروقت پولیس کاروائی کرکے اپ کو اور اپکے بچوں کو ایک پر امن اورجرائم سے پاک معاشرہ میسر کریں، پولیس عوام کی خدمت کے لئے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اور عوام کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی براداشت نہیں کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More