خوازہ خیلہ میں سات سالہ بچی کی پر اسرار موت، بچی کی سوتیلی ماں پر مقدمہ درج

خوازہ خیلہ کے علاقہ مشکومئی میں سات سالہ بچی کی پر اسرار موت، بچی کے سوتیلی ماں،والد اور نانا کے خلاف رپورٹ درج کرلی گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) خوازہ خیلہ کے علاقہ مشکومئی میں سات سالہ بچی کی پر اسرار موت، بچی کے سوتیلی ماں،والد اور نانا کے خلاف رپورٹ درج کرلی گئی۔پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ مشکومئی میں سات سالہ اکناس دختر سبز علی کی پر اسرار موت ہوئی جس کی لاش سیدو شریف اسپتال پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے نانا صاحبزاہ ولد شیخ رشیدنے رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایاکہ اُس کی نواسی کو اس کے والد سبز علی ، سوتیلی ماں مسماۃ امرینہ اور نانا نے قتل کیا ہے۔پولیس نے رپورٹ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ بچی سے ٹیسٹ کے لئے نمونے لے کر پشاور بھجوا دئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ بچی کی موت کیسے واقعے ہوئی تاہم تفتیش اور انویسٹی گیشن کے بعد ہی حقیقت سامنے آئے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More