مالم جبہ زمین تنازعہ، سیم سنز کے حق میں پریس کانفرنس، مخالفین پر بلیک میلنگ کا الزام

مالم جبہ کی تعمیر وترقی کیلئے اربوں روپے خرچ کر نے والی سیم سنز کمپنی کو نقصان پہنچانا سیاحت کا نقصان ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)مالم جبہ کی تعمیر وترقی کیلئے اربوں روپے خرچ کر نے والی سیم سنز کمپنی کو نقصان پہنچانا سیاحت کا نقصان ہے،جس کیلئے مالم جبہ کے عوام کسی صورت تیار نہیں،سیم سنز کمپنی کی وجہ سے مقامی لو گوں کو روزگار مل گیا ہے،لیکن چند عناصر کمپنی کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں، بلیک میلنگ کے خاطر پیسے بٹور نے کے لیے سادح لوح عوام کو اکسانے پر مجبور کررہے ہیں جس سے نہ صرف علاقے کے امن امان کو نقصان ہوگا بلکہ ابھرتی ہوئی سیاحت کو بھی تباہی کی طرف واپس دھکیلنے کے مترادف ہے،اگر کمپنی کے حوالے کسی کو تحفظات ہیں تو ہم مشاورت سے دور کرنے کیلئے تیار ہیں ( خبر جاری ہے )

ان خیالات کا اظہار ملم جبہ کے عمائدین سابق ناظم شاہ رستان خان، میاں جی، شریف خان، سلطانت خان، محمد زادہ، محمد خان اور اقبال حسین نے سوات پریس کلب پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ 2000 میں ملم جبہ میں صرف ایک پی ٹی ڈی سی ہوٹل تھا جس کو دہشت گردی کے دوران تباہ کردیا گیا لیکن اب سیم سنز کمپنی کے باعث ملم جبہ میں ایک شاندار ہوٹل کے ساتھ دیگر 160کے قریب ہوٹلز ہیں جو سیاحوں سے بھرے ہوتے ہیں، کمپنی نے کرڑوں روپے خرچ کرکے سیاحوں کے لئے جدید سہولیات فراہم کی ہے جس کی وجہ سے سیاحت ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے، انہوں نے شرپسند عناصر کے حوالے کہا کہ ملم جبہ میں گرین ویلی 7001کنال اراضی پر مالم جبہ کے عوام کا مشترکہ قبضہ ہے جبکہ ملکیت کسی اور کی ہے، زمین کی خرید و فروخت پر اہلیان نے پابندی عائد کی تھی لیکن ہماری سیم سنز کمپنی کے ساتھ عوام کی رضامندی سے جرگہ ہوا اور باہمی اتفاق سے ہم نے 351کنال اراضی کمپنی کو دیدی، جس کے عوض عوام کو ڈھائی کروڑ روپے فراہم ہوئے جس کو علاقے کے عوام میں یکساں تقسیم کئے گئے، اس حوالے اگر کسی کو اعتراض یا تحفظات ہیں تو دور کئے جا سکتے ہیں، لیکن سوات میں سیاحت کی بحالی میں اہم کردار ادا کرنے والی سیم سنز کمپنی کے خلاف سازشیں کرنا سیاحت کو نقصان پہنچانا ہے، اس قسم کی کوششوں کو مالم جبہ کے عوام ناکام بنائیں گے، انہوں نے مالم جبہ میں زمینوں پر ناجائز قبضے کے تمام الزمات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سیم سنز گروپ آف کمپنی نے ملم جبہ کی تقدیر بدل دی ہے اور علاقے میں اربوں روپے خرچ کرکے نہ صرف علاقے کو ترقی کے راہ پر گامزن کیا بلکہ مقامی آبادی کے ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے،سال 2014 میں اس وقت کوئی بھی کمپنی سوات میں پیسے خرچ کرنے کے لیے تیار نہیں تھی لیکن سیم سنزگروپ آف کمپنی نے ریسک لیکر تباہ شدہ سیاحت کو کم عرصے میں بحال کیا،سیاحوں کو سہولیات دینے کے لیے دہشت گردی میں تباہ ہونے والی چیئرلفٹ،پی سی ہوٹل او زیب لائن بین الااقوامی معیار کے مطابق بحال کی جس کے نتیجے میں نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سیاح بھی بڑی تعداد میں سوات پہنچ رہے ہیں اور تاریخ میں پہلی بار سردیوں میں بھی مالم جبہ سمیت سوات کے 160 ہوٹل سیاحوں کے لیے کم پڑگئے جو سوات کے معیشت میں اہم کردار اداکر رہا ہے لیکن سوات کی ترقی اور خوشحالی سازشی ٹولے سے برداشت نہیں ہوپارہی ہے اور بلیک میلنگ اور لالچ کے آڑ میں سوات کا معاشی قتل کرنے پر اتر آئے ہیں ،علاقے کے مشران نے شرپسند گروپ کے الزمات کے روشنی میں حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا کہ سیم سنز گروپ نے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور علاقے کی ترقی کے لیے گرین ویلی میں زمینوں کے خریداری قانونی تقاضوں سے کی ہے،جائز حقداروں کو قبضے کے پیسے دئیے گئے ہیں اور زمینوں کو قانونی طور پر کمپنی کو حوالہ کیا،زمینوں کے تمام قانونی دستاویزات ان کے پاس موجود ہے جوکوئی بھی پٹوار خانے سے چیک کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر مالم جبہ کی تعمیر وترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے سے گریز کریں اور علاقے کی تعمیر وترقی اپنا کردار اداکریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More