مینگورہ، کٹ گاڑی مالکان نے اجتماعی خود سوزی کی دھمکی دے دی

سوات میں کٹ گاڑی مالکان نے انتظامیہ کی جانب سے پکڑ دھکڑ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مینگورہ کے گراسی گراونڈ میں کٹ گاڑی مالکان نے سیکڑوں کی تعداد میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی

سوات (ز ما سوات ڈاٹ کام) سوات میں کٹ گاڑی مالکان نے انتظامیہ کی جانب سے پکڑ دھکڑ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مینگورہ کے گراسی گراونڈ میں کٹ گاڑی مالکان نے سیکڑوں کی تعداد میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے گاڑی مالکان نے کہا کہ غریب اور مزدور کار لوگوں کی گاڑیاں پکڑی جاتی ہے اور بااثر لوگوں کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی ۔ چالیس دنوں سے پکڑی گئی 80 سے زائد گاڑیوں کے لئے مالکان خوار ہورہے ہیں جبکہ فریاد سننے والاکوئ نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں غریب لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں اگر ہمیں انصاف نہیں دیاگیا تو مینگورہ بازار میں اجتماعی خودسوزی کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More