امانکوٹ، کارخانے میں بجلی شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی

سوات کے علاقے امانکوٹ میں پولیسٹر کے کارخانے میں آگ لگنے کی وجہ سے کروڑوں رپوے مالیت کی پولیسٹر جل کر خاکستر ہو گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے امانکوٹ میں پولیسٹر کے کارخانے میں آگ لگنے کی وجہ سے کروڑوں رپوے مالیت کی پولیسٹر جل کر خاکستر ہو گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقہ امانکوٹ یں پولیسٹر کے کارخانے میں بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کارخانے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پانے میں مصروف ہو گئی تاہم آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے دیگر علاقوں سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں منگوائی گئی۔ ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے کروڑوں رپوے مالیت کی پولیسٹر جل کر خاکستر ہو گئی۔ آخری اطلاعات تک ریسکیو ٹیم آگ بھجانے میں مصروف رہی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More