گورتئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

سوات کے علاقے گورتئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے گورتئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ گورتئی میں صبح کی نماز کے لئے گھر سے مسجد جانے والے عمران کو پہلے سے تاک لگائے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول پر اپنی بیوی کو کلہاڑی سے قتل کرنے کا الزام بھی تھا۔ واقعے کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...