مینگورہ میں والد نے بیٹے کے ساتھ مل کر بیٹی کا قتل کردیا

مینگورہ کے محلہ اسحاق میں والد نے اپنی بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل قبضے میں لے لیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے محلہ اسحاق میں والد نے اپنی بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل قبضے میں لے لیا۔ مینگورہ پولیس کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے محلہ اسحاق میں ممتاز نامی شخص نے اپنے بیٹے فرقان کے ساتھ مل کر اپنی طلاق یافتہ بیٹی مسماۃ اقراء کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسماۃ اقراء کی دو سال قبل پشاور میں شادی ہوئی تھی اور کچھ عرصہ قبل اُس کو خاوند نے طلاق دے دی جس کے بعد وہ اپنے والد کے گھر منتقل ہو گئی۔ذرائع کے مطابق ملزم کی بیوی بھی اُس سے ناراض تھی اور اپنی مقتولہ بیٹی کے ساتھ دوسرے مکان میں رہائش پذیر تھی۔ گزشتہ روز ممتاز نے اپنے بیٹے کے ہمراہ اُسی گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کردی جس سے اُس کی بیٹی جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل قبضے میں لے لی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...