ضلعی انتظامیہ ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سرگرم

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مٹہ لطیف خان نے مٹہ بازار میں ملاوٹ اور کیمیکل سے جعلی چائے بنانے والے دکاندار “وہاب چائے “کے خلاف کارروائی کی ۔ اس موقع پر دکاندارسے 100 کلوجعلی چائے قبضے میں لے لی گئی۔ اور متعلقہ تھانے میں FIR درج کرلی گئی۔ڈی سی سوات جنید خان نے چارج سنبھالتے ہی تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ خوراک کو ہدایات جاری کی ہے کہ ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More