چارباغ، کنویں میں گرنے والے چھ سالہ بچے کو ریسکیو کرلیا گیا

سوات کے علاقہ چارباغ میں چھ سالہ بچہ کنویں میں گر گیا، ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بحفاظت باہر نکال لیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ چارباغ میں چھ سالہ بچہ کنویں میں گر گیا، ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سوات کے علاقے چارباغ میں ٹی ایم اے دفتر کے قریب چھ سالہ بچہ حذیفہ ولد محمد علی کھیلتے ہوئے کنویں میں گرگیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کی اور بچے کو بحفاظت کنویں سے باہر نکال لیا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد خوازہ خیلہ اسپتال منتقل کردیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More