مالم جبہ سنو بورڈنگ چیمپئن شپ کا آغاز

سوات کی حسین وادی ملم جبہ میں دو روزہ انٹرنیشنل اسنو چمپئن شپ مقابلوں کاباقاعدہ آغاز، مقابلوں میں فرانس، بیلجیم، افغانستان اوردیگر ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں

سوات (عارف احمد -زما سوات ڈاٹ کام)سوات کی حسین وادی ملم جبہ میں دو روزہ انٹرنیشنل اسنو چمپئن شپ مقابلوں کاباقاعدہ آغاز، مقابلوں میں فرانس، بیلجیم، افغانستان اوردیگر ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 22انٹر نیشنل سکی کھلاڑی ملم جبہ پہنچ گئے، انٹرنیشنل مقابلوں کی وجہ سے ملم جبہ میں رونقیں بحال ٗ اسنو چمپئن شپ میں کھلاڑیوں نے اسکینگ اور بورڈنگ کے مقابلے کئے، ٹورنامنٹ کوانٹرنیشنل سطح پر میڈیا کوریج دینے کی وجہ سے ملم جبہ کی حسین نظاروں کواجاگرکیاجارہاہے، تفصیلات کے مطابق سوات کے حسین وجمیل اورپرفضاء سیاحتی علاقہ ملم جبہ ایک بارپھر عالمی سطح پر توجہ کامرکز بن گیاہے اورملم جبہ میں دو روزہ انٹرنیشنل اسنو چمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز ہوگیاہے جس میں حصہ لینے کے لئے یوکے، بیلجئیم، افغانستان سمیت دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے 22 نٹرنیشنل کھلاڑی اس وقت ملم جبہ پہنچ چکے ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ دو روز جاری رہیگا۔ مقابلوں کوعالمی سطح پر میڈیا کو ریج دینے کی وجہ سے ملم جبہ کو ایک بارپھر عالمی میڈیا کے ذریعے اجاگرکیاجارہاہے اورانٹرنیشنل سطح پر ملم جبہ کی حسن کو میڈیا کی زینت بنایاجارہاہے تاہم اس ٹورنامنٹ کی وجہ سے ملم جبہ میں شدید سردی کے باوجود رونقیں بحال ہوگئی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More