مالم جبہ ،گاڑیوں کو چین لگانے والوں نے سیاحوں کو لوٹ لیا، پانچ سے دس ہزار تک وصول

مالم جبہ میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوتے ہی سیاحوں کی کثیر تعداد پہنچ گئی، برف باری سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے گاڑیوں کو چین لگانے والوں کی چاندی ہو گئی، پندرہ سو روپے کی چین پانچ سے دس ہزار تک لگائی گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مالم جبہ میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوتے ہی سیاحوں کی کثیر تعداد پہنچ گئی، برف باری سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے گاڑیوں کو چین لگانے والوں کی چاندی ہو گئی، پندرہ سو روپے کی چین پانچ سے دس ہزار تک لگائی گئی اور سیاحوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا، مالم جبہ سے واپس آنے والے سیاح عزیز الرحمان نے بتایا کہ برف باری اور پھسلن کی وجہ سے انہوں نے وہاں پر گاڑی کے ٹائروں کو چین لگائے اور اُن سے چھ ہزار روپے وصول کئے گئے جبکہ بازار میں نئے چین پندرہ سو روپے میں لگائے جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چین لگانے والوں نے برف باری ،پھسلن اور سیاحوں کے پاس دوسرے آپشن کی عدم دستیابی سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے پانچ ہزار سے دس ہزار روپے تک چین لگائی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے سیاحوں نے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More