مالم جبہ ، انٹری فیس اور پارکنگ فیس میں مبینہ اضافہ

سوات کے علاقے مالم جبہ میں بین الاقوامی مقابلے شروع ہوتے ہی انٹری فیس اور پارکنگ فیس میں مبینہ اضافہ کردیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے مالم جبہ میں بین الاقوامی مقابلے شروع ہوتے ہی انٹری فیس اور پارکنگ فیس میں مبینہ اضافہ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں انٹری فیس دو سو روپے وصول کی جاتی تھی جبکہ اب بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد اور سیاحوں کی کثیر تعداد میں مالم جبہ آمد کی وجہ سے ان فیسوں میں مبینہ طور پر اضافہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ انٹری فیس تین سو روپے جبکہ پارکنگ فیس بھی تین سو روپے وصول کی جا رہی ہے جبکہ اکثر سیاحوں سے بھی اس سے زیادہ کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More