شگئی، دو دکانوں کے تالے توڑ دئے گئے، چورموبائل اور نقدی لے رفوچکر

سیدو شریف کے علاقہ شگئی میں چوروں نے دکانوں کے تالے توڑ دئے، نقدی اور موبائل لے کر فرار ہوگئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف کے علاقہ شگئی میں چوروں نے دکانوں کے تالے توڑ دئے، نقدی اور موبائل لے کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سوات کے صدر مقام سیدو شریف کے علاقہ شگئی میں گزشتہ رات چوروں نے دو دکانوں کے تالے توڑ دئے، حیات الرحمن ولد غنی رحمان سکنہ شگئی کی کریانے کی دکان سے بائیس ہزار نقدی جبکہ اسرار بخش ولد عمر بخش سکنہ شگئی کے ایزی لوڈ کی دکان سے ایک موبائل چوری کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات ایک ساتھ ہوئے ہیں جبکہ دکانیں ایک ساتھ واقع ہیں۔ واقعے کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More