سوات پولیس ٹریننگ سنٹر میں پاسنگ آوٹ پریڈ

ڈی آئی جی ٹریننگ خیبر پختونخوا امتیاز شاہ نے کہا ہے کہ پولیس فورس کو تربیت دیکر عوام کی تحفط اور علاقے میں امن امان برقرار رکھنے کے لئے تیا ر کیا جاتا ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ڈی آئی جی ٹریننگ خیبر پختونخوا امتیاز شاہ نے کہا ہے کہ پولیس فورس کو تربیت دیکر عوام کی تحفط اور علاقے میں امن امان برقرار رکھنے کے لئے تیا ر کیا جاتا ہے، تربیت پانے والے پولیس اہلکار اپنے ضلع میں حاضرہوکر فرض شناسی سے ڈیوٹی انجام دیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پولیس ٹریننگ سنٹر میں پاسنگ اوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر آر پی او ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان بھی موجودتھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امتیاز شاہ نے کہا کہ نئے فارغ ہونے والے ریکروٹس اپنے ضلعوں میں اچھی ڈیوٹی نبائیں اور عوام کے ساتھ اچھی رویئے سے پیش آئے، جرائم پیشہ افراد کی روک تھا م کے لئے اپنی تمام تر ذمہ داریاں نبھائیں تاکہ علاقے میں امن امان برقرار رہے اور عوام کو ایک پاک معاشرہ میسر ہوں، انہوں نے کہا کہ پولیس فورس ہر قسم کی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، جس کے لئے پولیس فورس کو صوبہ بھر میں مختلف قسم کے ٹریننگ دیئے جارہے ہیں، تقریب کے آخر میں ڈی آئی جی ٹریننگ کے پی کے امتیاز شاہ، آرپی او ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان اور ڈی پی او سوات دلاور بنگش نے پوزیشن ہولڈرز میں شیلڈ اور انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر346 ریکروٹس نے تربیت حاصل کرلیا جس سے پرنسپل سوات ٹریننگ سکول ارباب شفیع اللہ خان نے حلف لے لیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More